Blog
Books
Search Hadith

شہداء کا جامع تذکرہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہداء کی اقسام کا بیان

۔ (۴۹۰۲)۔ عَن حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیِّ، أَنَّ رَجُلًا یُقَالُ لَہُ: حَمَمَۃُ، کَانَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، خَرَجَ إِلٰی أَصْبَہَانَ غَازِیًا فِی خِلَافَۃِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، فَقَالَ: اللّٰہُمَّ إِنَّ حَمَمَۃَ یَزْعُمُ أَنَّہُ یُحِبُّ لِقَائَ کَ، فَإِنْ کَانَ حَمَمَۃُ صَادِقًا فَاعْزِمْ لَہُ صِدْقَہُ، وَإِنْ کَانَ کَاذِبًا فَاعْزِمْ عَلَیْہِ وَإِنْ کَرِہَ، اللّٰہُمَّ لَا تَرُدَّ حَمَمَۃَ مِنْ سَفَرِہِ ہٰذَا، قَالَ: فَأَخَذَہُ الْمَوْتُ، وَقَالَ عَفَّانُ مَرَّۃً: الْبَطْنُ، فَمَاتَ بأَصْبَہَانَ، قَالَ: فَقَامَ أَبُو مُوسٰی فَقَالَ: یَا أَیُّہَا النَّاسُ! إِنَّا وَاللّٰہِ مَا سَمِعْنَا فِیمَا سَمِعْنَا مِنْ نَبِیِّکُمْ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَا بَلَغَ عِلْمَنَا إِلَّا أَنَّ حَمَمَۃَ شَہِیدٌ۔ (مسند أحمد: ۱۹۸۹۳)

۔ حمید بن عبد الرحمن حمیری کہتے ہیں کہ حممہ نامی ایک آدمی جہاد کرنے کے لیے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خلافت میں اصفہان کی طرف نکلا، یہ آدمی اصحاب ِ رسول میں سے تھا، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ! بیشک حممہ یہ خیال کرتا ہے کہ وہ تیری ملاقات کو پسند کرتا ہے، اگر حممہ سچا ہے تو تو اس کے سچ کو پورا کر دے اور اس کو شہید کر دے اور اگر یہ جھوٹا ہے تو پھر بھی تو اس کو شہید کر دے، اگرچہ یہ ناپسند کرتا ہو، اے اللہ! حممہ کو اس سفر سے واپس نہ لوٹانا۔ ایسے ہی ہوا اور وہ پیٹ کی بیماری کی وجہ سے اصبہان کے علاقے میں فوت ہو گیا۔ سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے لوگو! جو کچھ ہم نے تمہارے نبی سے سنا اور جتنا ہم نے علم حاصل کیا، اس کا یہ تقاضا یہ ہے کہ حممہ شہید ہے۔
Haidth Number: 4902
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۰۲) اسنادہ صحیح، أخرجہ أبوداود الطیالسی:۵۰۵، والطبرانی فی الکبیر : ۳۶۱۰ (انظر: ۱۹۶۵۹)

Wazahat

فوائد:… سیدنا حممہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پیٹ کی بیماری کی وجہ سے فوت ہوئے اور اس مرض سے وفات پانے والا حکماً شہید ہوتا ہے، جیسا کہ حدیث نمبر (۴۹۱۴)میں آ رہا ہے اور دوسری وجہ یہ بھی کہ یہ جہادی سفر میں تھے۔