Blog
Books
Search Hadith

کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کا بیان

۔ (۴۹۱)۔عَنِ الْمِقْدَامِ عن أَبِیْہِ عَنْ عَائِشَۃَؓ قَالَتْ: مَنْ حَدَّثَکَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَالَ قَائِمًا فَلَا تُصَدِّقْہُ، مَا بَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَائِمًا مُنْذُ اُنْزِلَ عَلَیْہِ الْقُرْآنُ۔ (مسند أحمد: ۲۵۵۵۹)

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: جو آدمی تجھے یہ بات بیان کرے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے کھڑے ہو پیشاب کیا ہے تو تو اس کی تصدیق نہ کر، کیونکہ جب سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر قرآن کا نزول شروع ہوا، اس وقت سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔
Haidth Number: 491
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم ۔ أخرجہ الترمذی: ۱۲، والنسائی: ۱/ ۲۶، وابن ماجہ: ۳۰۷ (انظر: ۲۵۰۴۵)

Wazahat

فوائد:…دراصل سیدہ عائشہ ؓکو ان احادیث کا علم نہیں تھا، جن کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔