Blog
Books
Search Hadith

شہداء کا جامع تذکرہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہداء کی اقسام کا بیان

۔ (۴۹۰۵)۔ عَنْ عِرْبَاضِ بْنِ سَارِیَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَخْتَصِمُ الشُّہَدَائُ، وَالْمُتَوَفَّوْنَ عَلٰی فُرُشِہِمْ إِلٰی رَبِّنَا عَزَّ وَجَلَّ فِی الَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنَ الطَّاعُونِ، فَیَقُولُ: الشُّہَدَائُ إِخْوَانُنَا قُتِلُوا کَمَا قُتِلْنَا، وَیَقُولُ الْمُتَوَفَّوْنَ عَلٰی فُرُشِہِمْ: إِخْوَانُنَا مَاتُوا عَلٰی فُرُشِہِمْ کَمَا مِتْنَا عَلٰی فُرُشِنَا، فَیَقُولُ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ: انْظُرُوْا إِلٰی جِرَاحِہِمْ، فَإِنْ أَشْبَہَتْ جِرَاحُہُمْ جِرَاحَ الْمَقْتُولِینَ فَإِنَّہُمْ مِنْہُمْ وَمَعَہُمْ، فَإِذَا جِرَاحُہُمْ قَدْ أَشْبَہَتْ جِرَاحَہُمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۲۹۱)

۔ سیدنا عرباض بن ساریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: شہداء اور بستروں پر طبعی موت فوت ہونے والے اللہ تعالیٰ کے پاس ان لوگوں کے بارے میں جھگڑیں گے، جو طاعون کی وجہ سے فوت ہو جاتے ہیں، شہداء کہیں گے: یہ ہمارے بھائی ہیں اور ہماری طرح شہید ہوئے ہیں، بستروں پر فوت ہونے والے کہیں گے: یہ ہمارے بھائی ہے اور بستروں پر ایسی ہی طبعی موت فوت ہوئے ہیں، جیسے ہم مرے ہیں، اللہ تعالیٰ فیصلہ کرتے ہوئے کہے گا: تم لوگ ان کے زخموں کو دیکھ لو، اگر ان کے زخم شہداء کے زخموں کے مشابہ ہوئے تو یہ ان ہی میں سے اور ان کے ساتھ ہوں گے، پس ان کے زخم شہدا کے زخموں کے مشابہ ہوں گے۔
Haidth Number: 4905
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۰۵) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ النسائی: ۶/۳۷(انظر: ۱۷۱۵۹)

Wazahat

فوائد:… اس جھگڑے کی بنیاد حسد وغیرہ نہیں، بلکہ شہداء چاہیں گے کہ طاعون سے فوت ہونے والوں کا درجہ اونچا کیا جائے، وہ ہمارے ساتھ رہیں، اور بستروں پر فوت ہونے والے چاہیں گے کہ اگر انہیں شہداء کا مرتبہ مل رہا ہے تو ہمیں بھی ملنا چاہیے کیونکہ موت کے لحاظ سے ہم ایک جیسے ہیں، گویا یہ رشک ہے اور رشک جائز ہے۔