Blog
Books
Search Hadith

شہداء کا جامع تذکرہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہداء کی اقسام کا بیان

۔ (۴۹۰۹)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: أَتَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَنَا مَرِیْضٌ، فِی نَاسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ یَعُودُونِی، فَقَالَ: ((ہَلْ تَدْرُونَ مَا الشَّہِیدُ؟)) فَسَکَتُوْا، فَقَالَ: ((ہَلْ تَدْرُونَ مَا الشَّہِیدُ؟)) فَسَکَتُوْا، قَالَ: ((ہَلْ تَدْرُونَ مَا الشَّہِیدُ؟)) فَقُلْتُ: لِامْرَأَتِی أَسْنِدِینِی فَأَسْنَدَتْنِی، فَقُلْتُ: مَنْ أَسْلَمَ ثُمَّ ہَاجَرَ ثُمَّ قُتِلَ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ فَہُوَ شَہِیدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ شُہَدَائَ أُمَّتِی إِذًا لَقَلِیلٌ، الْقَتْلُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ شَہَادَۃٌ، وَالْبَطْنُ شَہَادَۃٌ، وَالْغَرَقُ شَہَادَۃٌ، وَالنُّفَسَائُ شَہَادَۃٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۰۷۸)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں بیمار تھا اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کچھ انصاری لوگوں سمیت میری عیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو کہ شہید کون ہوتا ہے؟ وہ جواباً خاموش رہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں علم ہے کہ شہید کون ہوتا ہے؟ وہ اس بار بھی خاموش رہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر فرمایا: میں کہہ رہا ہوں کہ کیا تم جانتے ہو کہ شہید کون ہوتا ہے؟ میں نے اپنی بیوی سے کہا: مجھے سہارا دے، پس اس نے مجھے سہارا دیا، پھر میں نے کہا: جی جو شخص اسلام لایا، پھر اس نے ہجرت کی اور پھر وہ اللہ کی راہ میں قتل ہو گیا، وہ شہید ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پھر تو میری امت کے شہداء کی تعداد کم ہو گی، بلکہ اللہ کی راہ میں قتل بھی شہادت ہے، پیٹ کی بیماری کی وجہ سے موت بھی شہادت ہے، ڈوبنا بھی شہادت ہے اور نفاس میں فوت ہو جانا بھی شہادت ہے۔
Haidth Number: 4909
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۰۹) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ البزار: ۲۶۹۳، ۲۷۱۰(انظر: ۲۲۷۰۲)

Wazahat

Not Available