Blog
Books
Search Hadith

شہداء کا جامع تذکرہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہداء کی اقسام کا بیان

۔ (۴۹۱۱)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَادَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ رَوَاحَۃَ، قَالَ: فَمَا تَحَوَّزَ لَہُ عَنْ فِرَاشِہِ، فَقَالَ: ((أَتَدْرُونَ مَنْ شُہَدَائُ أُمَّتِی؟)) قَالُوْا: قَتْلُ الْمُسْلِمِ شَہَادَۃٌ، قَالَ: ((إِنَّ شُہَدَائَ أُمَّتِی إِذًا لَقَلِیلٌ، قَتْلُ الْمُسْلِمِ شَہَادَۃٌ، وَالطَّاعُونُ شَہَادَۃٌ، وَالْمَرْأَۃُ یَقْتُلُہَا وَلَدُہَا جَمْعَائَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۰۶۰)

۔ سیدنا عبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدنا عبد اللہ بن رواحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی تیمارداری کرنے کیلئے تشریف لائے، وہ (شدت ِ مرض کی وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خاطر) اپنے بستر سے ہٹ نہ سکے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت کے شہداء کون کون ہیں؟ لوگوں نے کہا: مسلمان کا قتل ہو جانا ہی شہادت ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پھر تو میری امت کے شہداء کم ہوں گے، سنو، مسلمان کا قتل بھی شہادت ہے، طاعون بھی شہادت ہے اور وہ حاملہ خاتون بھی شہید ہے، جو اپنے پیٹ والے بچے کی وجہ سے فوت ہو جاتی ہے۔
Haidth Number: 4911
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۱۱) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطیالسی: ۲۴۱۴، والدارمی: ۲۴۱۴(انظر: ۲۲۶۸۴)

Wazahat

Not Available