Blog
Books
Search Hadith

شہداء کا جامع تذکرہ اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے علاوہ شہداء کی اقسام کا بیان

۔ (۴۹۱۵)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِیکٍ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ ثَابِتٍ لَمَّا مَاتَ قَالَتِ ابْنَتُہُ: وَاللّٰہِ إِنْ کُنْتُ لَأَرْجُو أَنْ تَکُونَ شَہِیدًا، أَمَا إِنَّکَ کُنْتَ قَدْ قَضَیْتَ جِہَازَکَ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ اللّٰہَ قَدْ أَوْقَعَ أَجْرَہُ عَلٰی قَدْرِ نِیَّتِہِ، وَمَا تَعُدُّونَ الشَّہَادَۃَ؟)) قَالُوْا: قَتْلٌ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((الشَّہَادَۃُ سَبْعٌ سِوَی الْقَتْلِ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ، الْمَطْعُونُ شَہِیدٌ، وَالْغَرِقُ شَہِیدٌ، وَصَاحِبُ ذَاتِ الْجَنْبِ شَہِیدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَہِیدٌ، وَصَاحِبُ الْحَرْقِ شَہِیدٌ، وَالَّذِی یَمُوتُ تَحْتَ الْہَدْمِ شَہِیدٌ، وَالْمَرْأَۃُ تَمُوتُ بِجُمْعٍ شَہِیدَۃٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۱۵۴)

۔ جابر بن عتیک سے مروی ہے کہ جب سیدنا عبد اللہ بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ فوت ہونے لگے تو ان کی ایک بیٹی نے کہا: اللہ کی قسم! میں تو یہ امید کرتی تھی کہ آپ شہید ہوں گے، بہرحال آپ نے اپنی تیاری تو کر رکھی تھی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے ان کی نیت کے مطابق اجر تو ثابت کر دیا ہے، اور تم یہ بتاؤ کہ تم لوگ کس چیز کو شہادت شمار کرتے ہو؟ لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے راستے میں قتل کو، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کی راہ میں قتل کے علاوہ بھی شہادت کی سات قسمیں ہیں: طاعون کی بیماری میں فوت ہونے والا شہید ہے، ڈوبنے والا شہید ہے، اندرونی پھوڑے (کینسر و سرطان وغیرہ کی) وجہ سے وفات پانے والا شہید ہے، پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے، جل کر فوت ہونے والا شہید ہے، گرنے والی دیوار کے نیچے آ کر فوت ہو جانے والا شہید ہے اور حمل کی وجہ سے فوت ہو جانے والی خاتون شہید ہے۔
Haidth Number: 4915
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۱۵) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۳۱۱۱، والنسائی: ۴/۱۳(انظر: ۲۳۷۵۳)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں مختلف حکمی شہداء کا ذکر ہے، اللہ تعالیٰ نے ان پر خاص رحمت کرتے ہوئے ان کو شہادت کا مرتبہ عطا فرمایا ہے، اس مرتبے کی دو وجوہات ہیں، سخت تکلیف ہونا اور اکثر صورتوں میں اچانک موت میں مبتلا ہو جانا۔