Blog
Books
Search Hadith

اس بات کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شہید کی وفات پائی

۔ (۴۹۱۷)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ، عَنْ أُمِّہِ أَنَّ أُمَّ مُبَشِّرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، وَکَانَتْ قَدْ صَلَّتْ اِلَی الْقِبْلَتَیْنِ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، دَخَلَتْ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی وَجَعِہِ الَّذِی قُبِضَ فِیہِ، فَقَالَتْ: بِأَبِی وَأُمِّی یَا رَسُولَ اللّٰہِ! مَا تَتَّہِمُ بِنَفْسِکَ؟ فَإِنِّی لَا أَتَّہِمُ ابْنِیْ إِلَّا الطَّعَامَ الَّذِی أَکَلَ مَعَکَ بِخَیْبَرَ، وَکَانَ ابْنُہَا مَاتَ قَبْلَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَالَ: ((وَاَنَا لَا اَتَّھِمُ غَیْرَہٗ، ھٰذَا اَوَانُ قَطْعِ اَبْھَرِیْ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۴۳۰)

۔ سیدہ ام مبشر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جنھوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ دو قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی، سے مروی ہے، وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مرض الموت کے دوران آئیں اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ کس چیز کو اپنی بیماری کا سبب قرار دیتے ہیں، میرا خیال تو یہی ہے کہ اس کی وجہ وہ کھانا ہے جو میرے بیٹے نے بھی آپ کے ساتھ خیبر میں کھایا تھا، ان کا بیٹا رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے پہلے وفات پا چکا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں بھی اس کے علاوہ کسی اور چیز کو سبب نہیں سمجھتا، اب تو دل سے نکلنے والی رگ کے کٹ جانے کا وقت آ چکا ہے۔
Haidth Number: 4917
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۱۷) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ أبوداود: ۴۵۱۴(انظر: ۲۳۹۳۳)

Wazahat

فوائد:…سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: لَمَّا فُتِحَتْ خَیْبَرُ أُہْدِیَتْ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم