Blog
Books
Search Hadith

اس آدمی کا بیان جو جہاد کا ارادہ کرے اور اس کے والدین زندہ ہوں

۔ (۴۹۱۹)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تَحْتَ ہٰذِہِ الشَّجَرَۃِ، إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْ ہٰذَا الشِّعْبِ، فَسَلَّمَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، ثُمَّ قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنِّی قَدْ أَرَدْتُ الْجِہَادَ مَعَکَ أَبْتَغِی بِذٰلِکَ وَجْہَ اللّٰہِ وَالدَّارَ الْآخِرَۃَ، قَالَ: ((ہَلْ مِنْ أَبَوَیْکَ أَحَدٌ حَیٌّ؟)) قَالَ: نَعَمْ، یَا رَسُولَ اللّٰہِ! کِلَاہُمَا، قَالَ: ((فَارْجِعْ ابْرَرْ أَبَوَیْکَ۔)) (وَفِیْ لَفْظٍ: فَفِیْھِمَا فَجَاھِدْ) قَالَ: فَوَلّٰی رَاجِعًا مِنْ حَیْثُ جَائََ۔ (مسند أحمد: ۶۵۲۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کو اس درخت کے نیچے دیکھا ، اس گھاٹی میں سے ایک آدمی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا، اس نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سلام دیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کے ساتھ جہاد کا ارادہ کیا ہے، میں اس عمل کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور آخرت کے گھر کو تلاش کرنا چاہتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں اے اللہ کے رسول! دونوں زندہ ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تو لوٹ جا اور ان کے ساتھ نیکی کر۔ ایک روایت میں ہے: ان میں جہاد کر۔ پس وہ جہاں سے آیا تھا، اسی جہت کی طرف لوٹ گیا۔
Haidth Number: 4919
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۱۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۰۰۴، ۵۹۷۲، ومسلم: ۲۵۴۹(انظر: ۶۵۲۵)

Wazahat

فوائد:… والدین میں جہاد کر : اس کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں: (۱)ان کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے اور ان کی خواہشات کو اپنی تمناؤں پر ترجیح دینے کے لیے اپنے نفس سے یا شیطان سے جہاد کر۔