Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ لشکر والوں پر ان کے امیر کی اطاعت فرض ہے، جب تک وہ ان کو نافرمانی کا حکم نہ دے اور پڑاؤ ڈالتے وقت بکھر جانے کی کراہت کا بیان

۔ (۴۹۲۸)۔ عن عُتْبَۃَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالْقِتَالِ، فَرُمِیَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِہِ بِسَہْمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَوْجَبَ ہٰذَا۔)) وَقَالُوْا حِینَ أَمَرَہُمْ بِالْقِتَالِ: إِذَنْ یَا رَسُولَ اللّٰہِ، لَا نَقُولُ کَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ: {اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلَا إِنَّا ہَاہُنَا قَاعِدُونَ} وَلٰکِنْ اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلَا إِنَّا مَعَکُمَا مِنْ الْمُقَاتِلِینَ۔ (مسند أحمد: ۱۷۷۹۱)

۔ سیدنا عتبہ بن عبد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قتال کا حکم دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ایک صحابی کو تیر لگا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: اس نے جنت کو واجب کر لیا ہے۔ پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو قتال کا حکم دیا تو انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر تو ہم وہ بات نہیں کریں گے، جو بنو اسرائیل نے کی تھی، انھوں نے کہا تھا: اے موسی! تو جا اور تیرا ربّ جائے، تم دونوں جا کر لڑو، بیشک ہم تو یہیں بیٹھنے والے ہیں۔ اے اللہ کے رسول! آپ اور آپ کا ربّ چلے، بیشک ہم وہ جنگجو ہیں، جو آپ کے ساتھ چلیں گے۔
Haidth Number: 4928
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۲۸) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۷/ ۳۰۶ (انظر: ۱۷۶۴۱)

Wazahat

Not Available