Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ لشکر والوں پر ان کے امیر کی اطاعت فرض ہے، جب تک وہ ان کو نافرمانی کا حکم نہ دے اور پڑاؤ ڈالتے وقت بکھر جانے کی کراہت کا بیان

۔ (۴۹۲۹)۔ عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی مَسِیرٍ لَہُ: ((إِنَّا مُدْلِجُونَ فَلَا یُدْلِجَنَّ مُصْعِبٌ وَلَا مُضْعِفٌ۔)) فَأَدْلَجَ رَجُلٌ عَلٰی نَاقَۃٍ لَہُ صَعْبَۃٍ، فَسَقَطَ فَانْدَقَّتْ فَخِذُہُ فَمَاتَ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالصَّلَاۃِ عَلَیْہِ ثُمَّ أَمَرَ مُنَادِیًا یُنَادِی فِی النَّاسِ: ((إِنَّ الْجَنَّۃَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ، إِنَّ الْجَنَّۃَ لَا تَحِلُّ لِعَاصٍ۔)) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ۔ (مسند أحمد: ۲۲۷۲۲)

۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے ایک سفر کے دوران فرمایا: بیشک آج ہم ساری رات سفر کرنے والے ہیں، لہذا کوئی سرکش اور کمزور اونٹ والا آدمی رات کا یہ سفر نہ چلے۔ لیکن ایک آدمی اپنے سرکش اونٹ پر اس سفر میں چل دیا، لیکن وہ گر پڑا اور اس کی ران ٹوٹ گئی اور وہ فوت ہو گیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پہلے تو اس کی نماز جنازہ ادا کرنے کا حکم دیا، لیکن پھر ایک مُنادِی کو حکم دیا کہ وہ لوگوں میں یہ اعلان کرے: بیشک جنت نافرمان کے لیے حلال نہیں ہے، بیشک جنت نافرمان کے لیے حلال نہیں ہے۔ یہ بات تین بار ارشاد فرمائی۔
Haidth Number: 4929
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۲۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، ومتنہ منکر، راشد بن داود، قال البخاری: فیہ نظر، وقال الدارقطنی: ضعیف لایعتبر بہ، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۴۳۶(انظر: ۲۲۳۶۴)

Wazahat

Not Available