Blog
Books
Search Hadith

سرایا اور جیوش کو ترتیب دینے اور جھنڈوں اور ان کے رنگوں کا اہتمام کرنے کا بیان

۔ (۴۹۴۷)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ّّخَیْرُ الصَّحَابَۃِ أَرْبَعَۃٌ، وَخَیْرُ السَّرَایَا أَرْبَعُ مِائَۃٍ، وَخَیْرُ الْجُیُوشِ أَرْبَعَۃُ آلَافٍ، وَلَا یُغْلَبُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا مِنْ قِلَّۃٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۸۲)

۔ سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بہترین ساتھی چار ہیں، بہترین سریّہ چارسو افراد کا ہے، بہترین لشکر چار ہزار کا ہے اور بارہ ہزار افراد کا لشکر محض تعداد کی قلت کی وجہ سے مغلوب نہیں ہو گا۔
Haidth Number: 4947
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۴۷) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ أبوداود: ۲۶۱۱، والترمذی:۱۵۵۵ (انظر: ۲۶۸۲)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا مقصود یہ ہے کہ ساتھیوں، چھوٹے اور بڑے لشکروں کی کم از کم اتنی تعداد ہونی چاہیے، اگر زیادہ ہو جائے تو اور بہتر ہو گا۔