Blog
Books
Search Hadith

عورتوں، بچوں، پادریوں اور انتہائی بوڑھے لوگوں کو بالارادہ قتل کرنے سے روکنے کا بیان

۔ (۴۹۹۴)۔ عَنْ رَبَاحِ بْنِ الرَّبِیعِ أَخِی حَنْظَلَۃَ الْکَاتِبِ أَنَّہُ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی غَزْوَۃٍ غَزَاہَا، وَعَلَی مُقَدِّمَتِہِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ، فَمَرَّ رَبَاحٌ وَأَصْحَابُ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلَی امْرَأَۃٍ مَقْتُولَۃٍ مِمَّا أَصَابَتِ الْمُقَدِّمَۃُ، فَوَقَفُوا یَنْظُرُونَ إِلَیْہَا، وَیَتَعَجَّبُونَ مِنْ خَلْقِہَا حَتّٰی لَحِقَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی رَاحِلَتِہِ، فَانْفَرَجُوْا عَنْہَا، فَوَقَفَ عَلَیْہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: ((مَا کَانَتْ ہٰذِہِ لِتُقَاتِلَ، فَقَالَ لِأَحَدِہِمْ: ((الْحَقْ خَالِدًا فَقُلْ لَہُ لَا تَقْتُلُونَ ذُرِّیَّۃً وَلَا عَسِیفًا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۰۸۸)

۔ سیدنا رباح بن ربیع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ حنظلہ کاتب کے بھائی تھے، سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے، لشکر کے مقدمہ پر سیدنا خالد بن ولید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مامور تھے، جب رباح اور دوسرے صحابہ ایک مقتول عورت کے پاس سے گزرے، جس کو مقدمہ نے قتل کیا تھا، تو وہ کھڑے ہو گئے، اس کو دیکھنے لگ گئے اور اس کی جسامت پر تعجب کرنے لگے، یہاں تک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کو آملے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری پر سوار تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی اس عورت کے پاس ٹھہر گئے اور فرمایا: یہ تو قتال کرنے والی نہیں تھی۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا: خالد کو ملو اور اس کو کہو کہ عورت اور بچے اور مزدور کو قتل مت کرو۔
Haidth Number: 4994
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۹۹۴) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ أبوداود: ۲۶۶۹، وابن ماجہ: ۲۸۴۲(انظر: ۱۵۹۹۲)

Wazahat

فوائد:… مزدور سے مراد وہ شخص ہے جو چوپائیوں کی حفاظت کے لیے یا اس قسم کے مقصد کے لیے رکھا جائے، اس سے مراد وہ شخص نہیں ہے، جو مزدوری پر لڑنے کے لیے آیا ہو۔