Blog
Books
Search Hadith

عورتوں، بچوں، پادریوں اور انتہائی بوڑھے لوگوں کو بالارادہ قتل کرنے سے روکنے کا بیان

۔ (۵۰۰۰)۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اقْتُلُوا شُیُوخَ الْمُشْرِکِینَ، وَاسْتَحْیُوا شَرْخَہُمْ۔)) قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: سَأَلْتُ أَبِی عَنْ تَفْسِیرِ ہٰذَا الْحَدِیثِ: اقْتُلُوا شُیُوخَ الْمُشْرِکِینَ، قَالَ: یَقُولُ الشَّیْخُ: لَا یَکَادُ أَنْ یُسْلِمَ وَالشَّابُّ أَیْ یُسْلِمُ کَأَنَّہُ أَقْرَبُ إِلَی الْإِسْلَامِ مِنْ الشَّیْخِ، قَالَ: الشَّرْخُ الشَّبَابُ۔ (مسند أحمد: ۲۰۴۰۷)

۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم مشرکوں کے بہادری اور جنگ والے قوی افراد کو قتل کرو اور نابالغ بچوں کو چھوڑ دو۔ عبد اللہ ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ کہتے ہیں: میں نے اپنے باپ امام احمد i سے اس کی حدیث اُقْتُلُوا شُیُوخَ الْمُشْرِکِینَ کی تفسیر کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: شیخ کا مسئلہ یہ ہے کہ قریب نہیں ہوتا ہے کہ وہ مسلمان ہو جائے، جبکہ لڑکا، شیخ کی بہ نسبت اسلام قبول کرنے کے قریب ہوتا ہے۔ اَلشَّرْح سے مراد لڑکے ہیں۔
Haidth Number: 5000
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۰۰) تخریج: اسنادہ ضعیف، أخرجہ ابوداود: ۲۶۷۰، والترمذی: ۱۵۸۳(انظر: ۲۰۱۴۵)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں شُیُوْخ سے مراد وہ لوگ ہیں، جن کی عمر چالیس برس ہوچکی ہو، یعنی مضبوط جنگ جو مرد، ان سے مراد وہ عمر رسیدہ بوڑھے نہیں ہیں، جن میں قوت اور رائے کی صلاحت ختم ہو جاتی ہے۔