Blog
Books
Search Hadith

اس امر کا بیان کہ غنیمت کا حلال ہونانبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کی امت کے خصائص میں سے ہے اور تقسیم سے قبل غنیمت سے متعلقہ احکام کاذکر

۔ (۵۰۲۳)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: دُلِّیَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمِ یَوْمَ خَیْبَرَ، قَالَ: فَالْتَزَمْتُہٗ قُلْتُ: لَا اُعْطِیْ اَحَدًا مِنْہٗ شَیْئًا، قَالَ: فَالْتَفَتُّ فَاِذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَتَبَسَّمُ۔ قَالَ بَھَزَ: اِلَیَّ۔ (مسند أحمد: ۱۶۹۱۴)

۔ (دوسری سند)خیبر والے دن چربی کا ایک مشکیزہ لٹکایا گیا، میں اس کو چمٹ گیا اور کہا: میں کسی کو اس میں سے کچھ بھی نہیں دوں گا، پھر جب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف متوجہ ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکرا رہے تھے۔
Haidth Number: 5023
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۲۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… ابو داود کی روایت میں ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس آدمی کو اجازت دیتے ہوئے فرمایا: ((ھُوَ لَکَ۔)) … یہ تیرے لیے ہے۔ اس باب سے معلوم ہوا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ کی امت کے لیے مال غنیمت اور مال فے حلال کیا گیا ہے اور تقسیم سے پہلے یہ مال لینا جائز نہیں ہے، الا یہ کہ امام کسی مخصوص چیز کی اجازت دے دے۔