Blog
Books
Search Hadith

جس جس عامل نے میدان جنگ میں اپنی طاقت کے بقدر کام کیا،ان میں برابری کے ساتھ مالِ غنیمت تقسیم کرنے کا بیان

۔ (۵۰۲۶)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلرَّجُلُ یَکُوْنُ حَامِیَۃَ الْقَوْمِ یَکُوْنُ سَھْمُہٗ وَسَھْمُ غَیْرِہِ سَوَائً؟ قَالَ: ((ثَکِلَتْکَ اُمُّکَ ابْنَ اُمِّ سَعْدٍ، وَھَلْ تُرْزَقُوْنَ وَتُنْصَرُوْنَ اِلَّا بِضُعَفَائِکُمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۹۳)

۔ سیدنا سعد بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جو آدمی بوقت شکست لوگوں کی حفاظت کا کام سرانجام دیتا ہے، کیا اس کا اور دوسرے مجاہدین کا حصہ برابر برابر ہو گا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: او سعد کی ماں کے بیٹے! تیری ماں تجھے گم پائے، صرف تمہارے کمزوروں کی وجہ سے تم کو رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔
Haidth Number: 5026
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۲۶) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ النسائی: ۶/ ۴۵(انظر: ۱۴۹۳)

Wazahat

Not Available