Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ سلب قاتل کا ہو گا اور اس میں سے خُمُس نہیں لیا جائے گا

۔ (۵۰۵۴)۔ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الْاَشْجَعِیِّ وَخَالِدِ بْنِ الْوَلِیْدِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما : اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یُخَمِّسِ السَّلْبَ۔ (مسند أحمد: ۲۴۴۸۸)

۔ سیدنا عوف بن مالک اشجعی اور سیدنا خالد بن ولید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلب میں سے خمس وصول نہیں کیا۔
Haidth Number: 5054
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۵۴) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ أبوداود: ۲۷۲۱(انظر: ۲۳۹۸۸)

Wazahat

فوائد:… اس باب میں سلب کا بیان ہے، جس کا مفہوم یہ ہے کہ مقتول کافر سے چھینا ہوا مال قاتل مسلمان کا حق ہو گا اور اس حق میں سے خُمُس بھی نہیں لیا جائے گا، لیکن ایسی صورت میں مجاہد سے دلیل کا مطالبہ کیا جائے گا کہ واقعی اس نے قتل کیا ہے۔