Blog
Books
Search Hadith

لشکر کے بعض افراد کو اس بنا پر زائد حصہ دینے کا بیان کہ انھوں نے لڑائی لڑی یا مشکلات کو برداشت کیا

۔ (۵۰۵۵)۔ عَنْ سَلْمَۃَ بْنِ الْاَکْوَعِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَذَکَرَ قِصَّۃَ اِغَارَۃِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْفَزَارِیِّ عَلٰی سَرْحِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَاسْتِنْقَاذِہِ مِنْہٗ، قَالَ: فَلَمَّا اَصْبَحْنَا، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((خَیْرُ فُرْسَانِنَا الْیَوْمَ اَبُوْ قَتَادَۃَ وَخَیْرُ رِجَالَتِنَا سَلَمَۃُ۔)) فَاَعْطَانِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَھْمَ الرَّاجِلِ وَالْفَارِسِ جَمِیْعًا۔ (مسند أحمد: ۱۶۶۵۴)

۔ سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، پھر انھوں نے عبدالرحمن فزاری کے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مویشیوں پر ڈاکہ مارنے اور ان کے بچانے کا واقعہ ذکر کیا،سیدنا سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب ہم نے صبح کی تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آج ابو قتادہ بہترین گھوڑ سوار اور سلمہ بہترین پیادہ ثابت ہوئے۔ پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے پیادہ اور گھوڑ سوار دونوں کا حصہ دیا۔
Haidth Number: 5055
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۵۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۰۷(انظر: ۱۶۵۳۹)

Wazahat

فوائد:… سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ پیدل تھے، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو پیادہ اور گھوڑ سوار دونوں کا حصہ دیا، یہ ان کی زیادہ مشقت بہادری کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے دیا۔