Blog
Books
Search Hadith

لشکر کے سریہ کو زائد حصہ دینے اور پھر ان دونوں کو غنیمت میں شریک کرنے کا بیان

۔ (۵۰۵۸)۔ عَنْ حَبِیبِ بْنِ مَسْلَمَۃَ، قَالَ: شَہِدْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَفَّلَ الرُّبُعَ فِی الْبَدْأَۃِ وَالثُّلُثَ فِی الرَّجْعَۃِ، قَالَ أَبُو عَبْدالرَّحْمٰنِ: سَمِعْتُ أَبِی یَقُولُ: لَیْسَ فِی الشَّامِ رَجُلٌ أَصَحُّ حَدِیثًا مِنْ سَعِیدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَعْنِی التَّنُوخِیَّ۔ (مسند أحمد: ۱۷۶۰۸)

۔ سیدنا حبیب بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں خود رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شروع میں ایک چوتھائی اور واپسی پر ایک تہائی حصہ زائد دیا۔ ابو عبد الرحمن نے کہا: میں نے اپنے باپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: میں نے شام میں کوئی ایسا آدمی نہیں دیکھا جو سعید بن عبد العزیز تنوخی سے زیادہ صحیح احادیث والا ہو۔
Haidth Number: 5058
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۵۸) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۲۸۵۳(انظر: ۱۷۴۶۹)

Wazahat

Not Available