Blog
Books
Search Hadith

خیانت کے حرام ہونے اور اس میں سختی کا بیان، نیز خائن کا سامانِ سفر جلانے اور لوٹ مار کا بیان

۔ (۵۰۸۲)۔ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَغُلُّوْا فَإِنَّ الْغُلُولَ نَارٌ وَعَارٌ عَلٰی أَصْحَابِہِ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، وَجَاہِدُوْا النَّاسَ فِی اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالَی الْقَرِیبَ وَالْبَعِیدَ، وَلَا تُبَالُوا فِی اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَائِمٍ، وَأَقِیمُوا حُدُودَ اللّٰہِ فِی الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، وَجَاہِدُوا فِی سَبِیلِ اللّٰہِ، فَإِنَّ الْجِہَادَ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ عَظِیمٌ، یُنَجِّی اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی بِہِ مِنْ الْہَمِّ وَالْغَمِّ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۱۵۷)

۔ سیدناعبادہ بن صامت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: خیانت نہ کرو، کیونکہ خیانت خائن کے لیے دنیا و آخرت میں آگ اور عار کا سبب ہے، اللہ تعالیٰ کے لیے قریب و بعید سے جہاد کرو، اللہ تعالیٰ کے لیے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کرو،حضرو سفر میں اللہ کی حدود کو نافذ کرو اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرو، بیشک جنت کے دروازوں میں سے بڑا دروازہ جہاد ہے، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے غم و حزن سے نجات دیتا ہے۔
Haidth Number: 5082
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۸۲) تخریج: حدیث حسن (انظر: ۲۲۷۷۶)

Wazahat

Not Available