Blog
Books
Search Hadith

خیانت کے حرام ہونے اور اس میں سختی کا بیان، نیز خائن کا سامانِ سفر جلانے اور لوٹ مار کا بیان

۔ (۵۰۸۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِیَّاکُمْ وَالْخَیْلَ الْمُنَفِّلَۃَ فَاِنَّھَا اِنْ تَلْقَ تَفِرَّ، وَاِنْ تَغْنَمٰ تَغْلُلْ)) (مسند أحمد: ۸۶۶۱)۸۶۶۱

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ان گھوڑوں سے بچو، جو اپنے مالکوں کے لیے غنیمت کا سبب بنتے ہیں، کیونکہ ایسی صورت میں اگر تیرا مقابلہ ہو گا تو تو بھاگ جائے گا اور اگر تو غنیمت حاصل کرے گا تو خیانت کرے گا۔
Haidth Number: 5083
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۰۸۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابن لھیعۃ سیی الحفظ، وأبوہ لھیعۃ بن عقبۃ مستور، أخرجہ موقوفا ابن ماجہ: ۲۸۲۹(انظر: )

Wazahat

فوائد:… اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ تم ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ، جن کا لڑائی لڑنے کا مقصد غنیمت اور مال وغیرہ کا حصول ہوتا ہے۔