Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ اگر حربی قابو میں آنے سے پہلے مسلمان ہو گیا تو اپنے مال کو بچا لے گا، نیز غنیمت والی زمین کا حکم

۔ (۵۱۲۵)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَہُمْ مَا أَسْلَمُوا عَلَیْہِ مِنْ أَرَضِیہِمْ وَرَقِیقِہِمْ وَمَاشِیَتِہِمْ، وَلَیْسَ عَلَیْہِمْ فِیہِ إِلَّا الصَّدَقَۃُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۴۰۸)

۔ سیدہ بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: زمین، غلام اور مویشی وغیرہ سمیت وہ لوگ جس جس چیز پر ایمان لائے ہیں، وہ ان ہی کی ہو گی، ان کے ان مالوں میں صرف زکوۃ فرض ہو گی۔
Haidth Number: 5125
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۲۵) تخریج: اسنادہ ضعیف، فیہ لیث بن ابی سلیم، وھو ضعیف سییء الحفظ، أخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۵۰۷۰، والبزار: ۸۷۷، والبیھقی: ۴/۱۳۲(انظر: ۲۳۰۲۰)

Wazahat

فوائد:… یہ احادیث تو ضعیف ہیں، لیکن مسئلہ ایسے ہی ہے کہ اگر جنگی دشمن پکڑے جانے سے پہلے مسلمان ہو جائے تو وہ اپنا مال بچا لے گا، سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَشْہَدُوا أَنْ لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللّٰہِ وَیُقِیمُوا الصَّلَاۃَ وَیُؤْتُوا الزَّکَاۃَ فَإِذَا فَعَلُوا ذٰلِکَ عَصَمُوا مِنِّی دِمَاء َہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ إِلَّا بِحَقِّ الْإِسْلَامِ وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللّٰہِ)) … مجھے لوگوں سے قتال کا حکم دیا گیا ہے حتی کہ وہ یہ گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے اور محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں، نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں، جب وہ ایسا کریں گے تو اپنے خون اور مال مجھ سے بچا لیں گے، مگر اسلام کے حق کے ساتھ اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہو گا۔ (صحیح بخاری: ۲۵، صحیح مسلم: ۲۲)