Blog
Books
Search Hadith

امان کی وجہ سے خون کی حرمت کا ثابت ہو جانا اور ایک آدمی کی امان کا معتبر ہونا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت

۔ (۵۱۳۳)۔ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الشِّخِّیْرِ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَتَبَ لِبَنِیْ زُھَیْرِ بْنِ اُقَیْشٍ ((بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ، ھٰذَا کِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُوْلِ اللّٰہِ لِبَنِیْ زُھَیْرِ بْنِ اُقَیْشٍ اَنَّکُمْ اِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلَاۃَ، وَاَدَّیْتُمُ الزَّکَاۃَ، وَاَعْطَیْتُمْ مِنَ الْمَغَانِمِ الْخُمْسَ وَسَھْمَ النَّبِیِّ، وَالصَّفِیَّ فَاَنْتُمْ آمِنُوْنَ بِأَمَانِ اللّٰہِ وَأَمَانِ رَسُوْلِہِ)) اَلْحَدِیْثَ۔ (مسند أحمد: ۲۱۰۲۰)

۔ سیدنا یزید بن عبد اللہ بن شخیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بنو زہیر بن اُقیش کی طرف یہ پیغام لکھا تھا: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ، یہ خط محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے بنو زہیر بن اقیش کو لکھا گیا ہے، اگر تم لوگ نماز ادا کرتے رہے، زکوۃ دیتے رہے، غنیمتوں میں سے خمس، اپنے نبی کا حصہ اور منتخب حصہ دیتے رہے تو تم اللہ کی امان اور اس کے رسول کی امان کے ساتھ با امن رہو گے۔
Haidth Number: 5133
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۳۳) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۲۹۹۹ (انظر: ۲۰۷۴۰)

Wazahat

فوائد:… اَلصَّفِیِّ (منتخب و چیدہ حصہ): مالِ غنیمت کا وہ حصہ جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قبل از تقسیم اپنے لیے مقرر کر لیتے تھے، پچھلے ابواب میں اس کی تفصیل گزر چکی ہے۔