Blog
Books
Search Hadith

کافروں کے ساتھ جائز شرطوں اور مصالحت کی مدت وغیرہ کا بیان

۔ (۵۱۵۱)۔ عَنْ ذِی مِخْمَرٍ، رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((سَیُصَالِحُکُمُ الرُّومُ صُلْحًا آمِنًا، ثُمَّ تَغْزُوہُمْ غَزْوًا فَتُنْصَرُونَ وَتَسْلَمُونَ وَتَغْنَمُونَ، ثُمَّ تَنْصَرِفُونَ حَتّٰی تَنْزِلُونَ بِمَرْجٍ ذِی تُلُولٍ، فَیَرْفَعُ رَجُلٌ مِنَ النَّصْرَانِیَّۃِ صَلِیبًا، فَیَقُولُ: غَلَبَ الصَّلِیبُ، فَیَغْضَبُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَیَقُومُ إِلَیْہِ فَیَدُقُّہُ، فَعِنْدَ ذٰلِکَ یَغْدُرُ الرُّومُ، وَیَجْتَمِعُونَ لِلْمَلْحَمَۃِ۔)) وَقَالَ رَوْحٌ مَرَّۃً: ((وَتَسْلَمُونَ وَتَغْنَمُونَ وَتُقِیمُونَ ثُمَّ تَنْصَرِفُونَ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۸۷۳)

۔ ایک صحابیٔ رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عنقریب رومی لوگ تم سے امن والی صلح کریں گے، پھر تم اور وہ مل کر اپنے دشمنوں سے لڑو گے اور تم سلامت رہو گے اور مالِ غنیمت بھی حاصل کرو گے، پھر تم واپس پلٹو گے اور ٹیلوں والی چراگاہ کے پاس پڑاؤ ڈالو گے، وہاں عیسائیوں میں ایک آدمی صلیب کو اٹھا کر کہے گا: صلیب غالب آ گئی ہے، اس سے ایک مسلمان کو غصہ آئے گا اور وہ کھڑا ہو کر صلیب کو توڑ دے گا، اس وقت رومی دھوکہ کریں گے اور بڑی جنگ کے لیے جمع ہو جائیں گے۔ روح راوی کے الفاظ یہ ہیں: تم سالم رہو گے، مالِ غنیمت حاصل کرو گے، وہاں قیام کرو گے اور پھر وہاں سے واپس پلٹو گے۔
Haidth Number: 5151
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۵۱) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۲۷۶۷، ۴۲۹۲، وابن ماجہ: ۴۰۸۹ (انظر: ۲۳۴۷۷)

Wazahat

فوائد:… ارشادِ باری تعالیٰ ہیں: {وَاِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَھَا وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ} … اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تو بھی صلح کی طرف جھک جا اور اللہ پر بھروسہ رکھ۔ (سورۂ انفال: ۶۱)