Blog
Books
Search Hadith

مقابلہ بازی اور تیر اندازی کے ابواب مقابلہ بازی، اس کے آداب اور ان مقابلوں کا بیان جن پر انعام دینا درست ہے

۔ (۵۱۵۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَبَّقَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَیْنَ الْخَیْلِ فَأَرْسَلَ مَا ضُمِّرَ مِنْہَا مِنَ الْحَفْیَاء ِ أَوْ الحَیْفَائِ إِلٰی ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ وَأَرْسَلَ مَا لَمْ یُضَمَّرْ مِنْہَا مِنْ ثَنِیَّۃِ الْوَدَاعِ إِلٰی مَسْجِدِ بَنِی زُرَیْقٍ۔ قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: فَکُنْتُ فَارِسًا یَوْمَئِذٍ فَسَبَقْتُ النَّاسَ طَفَّفَ بِیَ الْفَرَسُ مَسْجِدَ بَنِیْ زُرَیْقٍ۔ (مسند أحمد: ۴۴۸۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے گھوڑدوڑی میں مقابلہ کرایا، تضمیر شدہ گھوڑوں کا مقابلہ حفیا سے ثَنِیَّۃُ الْوَدَاع تک تھا اور جن گھوڑوں کی تضمیر نہیں کی گئی تھی، ان کا مقابلہ ثَنِیَّۃُ الْوَدَاع سے مسجد بنی زریق تک تھا، سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: اس مقابلے میں ایک گھوڑ سوار میں تھا، میں لوگوں سے بازی لے گیا اور میرا گھوڑا مسجد بنی زریق کی دیوار کو بھی پھلانگ گیا۔
Haidth Number: 5159
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۵۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۸۶۹، ۲۸۷۰، ۷۳۳۶، ومسلم: ۱۸۷۰(انظر: ۴۴۸۷)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری کی روایت کے بعد امام سفیان ثوری ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے کہا: حفیا سے ثَنِیَّۃُ الْوَدَاع تک پانچ یا چھ میل کا فاصلہ ہے اور ثَنِیَّۃُ الْوَدَاع سے مسجد بنی زریق تک ایک میل کا۔