Blog
Books
Search Hadith

آدمی کی دوڑ کے مقابلے کا بیان

۔ (۵۱۶۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصُفُّ عَبْدَ اللّٰہِ وَعُبَیْدَ اللّٰہِ وَکَثِیرًا مِنْ بَنِی الْعَبَّاسِ، ثُمَّ یَقُولُ: ((مَنْ سَبَقَ إِلَیَّ فَلَہُ کَذَا وَکَذَا۔)) قَالَ: فَیَسْتَبِقُونَ إِلَیْہِ فَیَقَعُونَ عَلٰی ظَہْرِہِ وَصَدْرِہِ فَیُقَبِّلُہُمْ وَیَلْزَمُہُمْ۔ (مسند أحمد: ۱۸۳۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا عبد اللہ، سیدنا عبیداللہ اور بنو عباس کے کئی بچوں کو ایک لائن میں کھڑا کرتے اور پھر ان سے فرماتے: جو میری طرف سب سے پہلے پہنچے گا، اس کو اتنا اتنا انعام ملے گا۔ پس وہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف دوڑتے اور پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کمر اور سینۂ مبارک پر چڑھ جاتے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کا بوسہ لیتے اور ان کو گلے لگا لیتے۔
Haidth Number: 5168
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۶۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، یزید بن ابی زیاد الھاشمی ضعیف، وعبد اللہ بن الحارث تابعی ولد فی حیاۃ النبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وروایتہ عنہ مرسلۃ (انظر: ۱۸۳۶)

Wazahat

Not Available