Blog
Books
Search Hadith

آدمی کی دوڑ کے مقابلے کا بیان

۔ (۵۱۶۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: سَابَقَنِی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَبَقْتُہُ فَلَبِثْنَا حَتّٰی إِذَا رَہِقَنِی اللَّحْمُ سَابَقَنِی فَسَبَقَنِی فَقَالَ: ((ہٰذِہِ بِتِیکِ۔))(مسند أحمد: ۲۴۶۱۹)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے دوڑ کا مقابلہ کیا، سو میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے آگے نکل گئی، پھر ہم ٹھہرے رہے، یہاں تک کہ جب مجھ پر گوشت آ گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر مجھ سے مقابلہ کیا اور اس بار آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھ سے سبقت لے گئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ جیت اُس سابق مقابلے کا بدلہ ہے۔
Haidth Number: 5169
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۶۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۹۷۹(انظر: ۲۴۱۱۸)

Wazahat

فوائد:… یہ ورزش نہیں، بلکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا اپنے زوجۂ محترمہ کے ساتھ حسن معاشرت کا ایک انداز ہے، اس سے بیوی کے دل میں خاوند کے مقام و مرتبہ میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ خوش بھی ہو جاتی ہے۔