Blog
Books
Search Hadith

گھوڑے کی تعریف اور اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے کے لیے ان کو پالنے کی فضیلت کا بیان

۔ (۵۱۷۹)۔ (وَعَنْہٗ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنِ احْتَبَسَ فَرَسًا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اِیْمَانًا بِاللّٰہِ وَتَصْدِیْقًا لِمَوْعُوْدِہِ کَانَ شِبَعُہٗ وَرِیُّہٗ وَبَوْلُہٗ وَرَوْثُہٗ حَسَنَاتٍ فِیْ مِیْزَانِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۸۸۵۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی راہ میں ایک گھوڑا پالا تو اس گھوڑے کا سیر ہونا، سیراب ہونا، پیشاب اور لید، یہ سب چیزیں روزِ قیامت اس کے ترازو میں نیکیاں ہوں گی۔
Haidth Number: 5179
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۷۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۸۵۳(انظر: ۸۸۶۶)

Wazahat

فوائد:… وعدے کی تصدیق سے مراد یہ ہے کہ بندہ تسلیم کرے کہ اس عمل کا پورا پورا اجر دیا جائے گا اور کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔