Blog
Books
Search Hadith

گھوڑوںکی نسل کو زیادہ کرنے اور اس کی فضیلت کا اورگھوڑوں کو خصی کرنے کی ممانعت اور گدھوں سے گھوڑیوں کی جفتی کروانے کی کراہت کا بیان

۔ (۵۱۹۶)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ اِخْصَائِ الْخَیْلِ وَالْبَھَائِمِ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: فِیْھَا نِمَائُ الْخَلْقِ۔ (مسند أحمد: ۴۷۶۹)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے گھوڑوں اور دوسرے چوپائیوں کو خصی کرنے سے منع فرمایا ہے، سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے کہا: خصی نہ کرنے سے نسل بڑھتی ہے۔
Haidth Number: 5196
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۱۹۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف عبد اللہ بن نافع (انظر: ۴۷۶۹)

Wazahat

فوائد:… اگر جانوروں کو ان کی فطرت پر باقی رکھا جائے اور ان کو خصی نہ کیا جائے تو اس سے ان کی نسل بھی بڑھتی ہے اور جفتی کے لیے دینے کا اجر و ثواب بھی ملتاہے۔