Blog
Books
Search Hadith

اونٹوں کا بیان

۔ (۵۲۰۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((نِعْمَ الْإِبِلُ الثَّلَاثُونَ یُحْمَلُ عَلَی نَجِیبِہَا، وَتُعِیرُ أَدَاتَہَا، وَتُمْنَحُ غَزِیرَتُہَا، وَیُجْبِیہَا یَوْمَ وِرْدِہَا فِی أَعْطَانِہَا۔)) (مسند أحمد: ۹۷۶۵)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اونٹوں کی بہترین تعداد تیس ہے، ان میں سے عمدہ اونٹ کی سواری کی جاتی ہے، اس کا ڈول عاریۃً دیا جاتا ہے، دودھ والی اونٹنی بطور عطیہ دی جاتی ہے اور پانی پینے کے دن جب وہ اپنے باڑوں میں جمع ہوتے ہیں تو ان کو دوہ کر (محتاجوں کو) دیا جاتا ہے۔
Haidth Number: 5205
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۰۵) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۷/ ۳۲، وعبد الرزاق: ۶۸۶۰(انظر: ۹۷۶۶)

Wazahat

فوائد:… اونٹوںکی یہ معتدل تعداد ہے، اگر کسی کے پاس اس سے زیادہ اونٹ ہوں اور وہ ان کے یہی حقوق ادا کرتا ہو تو وہ اس کیلئے بہتر ہوں گے، لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ زیادہ مال کی وجہ سے لوگ اسلامی فرائض و واجبات وحدود سے غافل ہو جاتے ہیں، ان کے مزاج تبدیل ہو جاتے ہیں اور ان میں بڑائی اور بخل جیسی مذموم صفات پیدا ہو جاتی ہیں۔