Blog
Books
Search Hadith

آزاد کرنے اور اس پر برانگیختہ کرنے کا بیان

۔ (۵۲۱۰)۔ عَنِ الْغَرِیفِ الدَّیْلَمِیِّ قَالَ: أَتَیْنَا وَاثِلَۃَ بْنَ الْأَسْقَعِ اللَّیْثِیَّ، فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا بِحَدِیثٍ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: أَتَیْنَا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی صَاحِبٍ لَنَا قَدْ أَوْجَبَ، فَقَالَ: ((أَعْتِقُوا عَنْہُ یُعْتِقِ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِکُلِّ عُضْوٍ عُضْوًا مِنْہُ مِنَ النَّارِ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۱۰۸)

۔ عریف دیلمی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا واثلہ بن اسقع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گئے اور ان سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کرو، جو تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی ہو، انھوں نے کہا: ہم ایک ایسے آدمی کا مسئلہ لے کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے، جو ایک گناہ کی وجہ سے جہنم کو اپنے حق میں واجب کر چکا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی طرف سے ایک غلام آزاد کر دو، اللہ تعالیٰ اس آزاد شدہ کے ہر عضو کی وجہ سے اس کے ہر عضو کو جہنم سے آزاد کر دے گا۔
Haidth Number: 5210
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۱۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۳۹۶۴(انظر: ۱۶۰۱۲)

Wazahat

Not Available