Blog
Books
Search Hadith

آزاد کرنے اور اس پر برانگیختہ کرنے کا بیان

۔ (۵۲۲۰)۔ عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَثَلُ الَّذِیْ یُعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ کَمَثَلِ الَّذِیْ یُھْدِیْ اِذَا شَبِعَ۔)) (مسند أحمد: ۲۸۰۸۳)

۔ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: موت کے وقت آزاد کرنے والے کی مثال اس آدمی کی سی ہے، جو سیر ہونے کے بعد تحفہ دیتا ہے۔
Haidth Number: 5220
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۲۰) اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۳۹۶۸، والترمذی: ۲۱۲۳، والنسائی: ۶/ ۲۳۸(انظر: ۲۷۵۳۳)

Wazahat

فوائد:… اگرچہ موت کے وقت ایک تہائی مال تک صدقہ یا وصیت کرنا جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ صدقہ اس وقت کیا جائے جب آدمی صحت مند اور حریص ہو ، غِنٰی کا خواہش مند ہو اور فقر سے ڈرتا ہو۔