Blog
Books
Search Hadith

آزاد کرنے اور اس پر برانگیختہ کرنے کا بیان

۔ (۵۲۲۱)۔ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ بِنْتِ سَعْدٍ مَوْلَاۃِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا، قَالَ: ((لَا خَیْرَ فِیْہِ، نَعْلَانِ اُجَاھِدُ بِھِمَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اَحَبُّ اِلَیَّ مِنْ اَنْ اُعْتِقَ وَلَدَ زِنَا۔)) (مسند أحمد: ۲۸۱۷۶)

۔ سیدہ میمونہ بنت سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، جو کہ سے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی لونڈی تھیں، سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم زنا کے بچے کے بارے میں سوال کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس میں کوئی خیر نہیں ہے، مجھے دو جوتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنا اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں زنا کا بچہ آزاد کروں۔
Haidth Number: 5221
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۲۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو یزید الضبی مجھول، أخرجہ ابن ماجہ: ۲۵۳۱(انظر: ۲۷۶۲۴)

Wazahat

فوائد:… ایسا بچہ شریعت میں قصور وار نہیں ہے اور وہ دنیا و آخرت میں بلند سے بلند مقام حاصل کر سکتا ہے، لیکن عام طور پر دیکھا یہ گیا ہے کہ گھٹیا مزاج لوگوں کی اولاد اور اس قسم کے بچے معاشرے کے ناکارہ افراد ہی ثابت ہوتے ہیں۔ دیکھیں کہ جب عیسیٰ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی معجزاتی طور پر ولادت ہوئی اور لوگوں نے دیکھا کہ مریم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا شادی کے بغیر بچہ جنم دے کر آ گئی ہیں تو انھوں نے کہا: {یٰٓاُخْتَ ھٰرُوْنَ مَاکَانَ اَبُوْکِ امْرَاَ سَوْئٍ وَّمَا کَانَتْ اُمُّکِ بَغِیًّا} … اے ہارون کی بہن! نہ تو تیرا باپ برا آدمی تھا اور نہ تیری ماں بدکار تھی (تو یہ کیا کر کے آ گئی ہے)۔ (مریم:۲۸)