Blog
Books
Search Hadith

جس شخص نے اپنے غلام کا مثلہ کیا، یا اس پر زنا کی تہمت لگائی، جبکہ وہ بری ہو، اس کی سزا کا بیان

۔ (۵۲۴۳)۔ (وعنہ من طریق ثان) عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ، عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ مُثِّلَ بِہِ أَوْ حُرِّقَ بِالنَّارِ فَہُوَ حُرٌّ، وَہُوَ مَوْلَی اللّٰہِ وَرَسُولِہِ۔)) قَالَ: فَأُتِیَ بِرَجُلٍ قَدْ خُصِیَ یُقَالُ لَہُ: سَنْدَرٌ، فَأَعْتَقَہُ ثُمَّ أَتٰی أَبَا بَکْرٍ بَعْدَ وَفَاۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَصَنَعَ إِلَیْہِ خَیْرًا، ثُمَّ أَتٰی عُمَرَ بَعْدَ أَبِی بَکْرٍ فَصَنَعَ إِلَیْہِ خَیْرًا، ثُمَّ إِنَّہُ أَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ إِلٰی مِصْرَ فَکَتَبَ لَہُ عُمَرُ إِلٰی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنْ اصْنَعْ بِہِ خَیْرًا، أَوْ احْفَظْ وَصِیَّۃَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیہِ۔ (مسند أحمد: ۷۰۹۶)

۔ (دوسری سند) سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس غلام کا مثلہ کیا گیا یا اس کو آگ کے ساتھ جلایا گیا تو وہ آزاد ہو جا ئے گا اور وہ اللہ اور اس کے رسول کا غلام بن جائے گا۔ اس کے بعد سندر نامی ایسے غلام کو لایا گیا کہ جس کو خصی کر دیا گیا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی آزاد ی کا حکم دے دیا، پھر وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے بعد سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا، انھوں نے بھی اس کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا، پھر وہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے فوت ہو جانے کے بعد سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس آیا، انھوںنے بھی اس کے ساتھ خیر والا معاملہ کیا، پھر جب اس نے مصر کی طرف چلا جانا چاہا تو سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی طرف لکھا کہ وہ اس شخص کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے، یا یہ لکھا کہ وہ اس کے بارے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وصیت کا پاس و لحاظ رکھے۔
Haidth Number: 5243
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۴۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

Not Available