Blog
Books
Search Hadith

جس شخص نے اپنے غلام کا مثلہ کیا، یا اس پر زنا کی تہمت لگائی، جبکہ وہ بری ہو، اس کی سزا کا بیان

۔ (۵۲۴۴)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ نَبِیَّ التَّوْبَۃِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((أَیُّمَا رَجُلٍ قَذَفَ مَمْلُوکَہُ وَہُوَ بَرِیئٌ مِمَّا قَالَ یُقَامُ عَلَیْہِ الْحَدُّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ إِلَّا أَنْ یَکُونَ کَمَا قَالَ۔)) (مسند أحمد: ۹۵۶۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی ٔ توبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے فرمایا: جس آدمی نے اپنے غلام پر تہمت لگائی، جبکہ وہ اس بات سے بری ہوئی تو روزِ قیامت ایسے مالک پر حد لگائی جائے گی، الا یہ کہ غلام ایسا ہی نکلا، جیسے اس نے کہا تھا۔
Haidth Number: 5244
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۴۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۸۵۸، ومسلم: ۱۶۶۰(انظر: ۹۵۶۷)

Wazahat

فوائد:… اگرچہ غلام اپنے آقا کے اختیار میں ہوتا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مالک ہر معاملے میں اس پر اپنی مرضی ٹھونسنا شروع کر دے، غلام اور مالک دونوں کے اپنے اپنے حقوق ہیں، اگر کسی طرف سے کمی بیشی ہوئی تو قیامت کے روز محاسبہ ہو گا۔