Blog
Books
Search Hadith

جس شخص نے اپنے غلام کا مثلہ کیا، یا اس پر زنا کی تہمت لگائی، جبکہ وہ بری ہو، اس کی سزا کا بیان

۔ (۵۲۴۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَجُلًا أَتٰی رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ لِی خَادِمًا یُسِیئُ وَیَظْلِمُ أَفَأَضْرِبُہُ؟ قَالَ: ((تَعْفُو عَنْہُ کُلَّ یَوْمٍ سَبْعِینَ مَرَّۃً۔))(مسند أحمد: ۵۶۳۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا ایک غلام ہے، وہ نازیبا اور غلط حرکتیں کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے، کیا میں اس کو مار سکتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: روزانہ اس کو ستر بار معاف کیا کرو۔
Haidth Number: 5246
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۴۶) تخریج: اسنادہ صحیح ، أخرجہ ابوداود: ۵۱۶۴، والترمذی باثر: ۱۹۴۹ (انظر: ۵۶۳۵)

Wazahat

فوائد:… غلام کی غلط حرکت پر اس کو معاف کرنا ضروری نہیں ہے، بہرحال ایسی صورت میں بھی اس کا معاف کر دینا مکارمِ اخلاق کا تقاضا ہو گا۔