Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ اور اپنے مالک کی اطاعت کرنے والے غلام کے ثواب اور اس کی مخالفت کرنے والے غلام کی وعید کا بیان

۔ (۵۲۴۹)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لِلْعَبْدِ الْمُصْلِحِ الْمَمْلُوکِ أَجْرَانِ۔)) وَالَّذِی نَفْسُ أَبِی ہُرَیْرَۃَ بِیَدِہِ لَوْلَا الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ وَالْحَجُّ وَبِرُّ أُمِّی لَأَحْبَبْتُ أَنْ أَمُوتَ وَأَنَا مَمْلُوکٌ۔ (مسند أحمد: ۸۳۵۴)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مُصْلِح غلام کے لیے دو اجر ہوتے ہیں۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے! اگر جہاد فی سبیل اللہ، حج اور ماں کے ساتھ حسن سلوک جیسی نیکیاں نہ ہوتیں تو میں پسند کرتا کہ جب مجھے موت آئے تو میری حالت یہ ہو کہ میں غلام ہوں۔
Haidth Number: 5249
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۴۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۵۴۸، ومسلم: ۱۶۶۵(انظر: ۸۳۷۲)

Wazahat

فوائد:… مُصلِح غلام سے مراد وہ ہے جو اپنے آقا کا خیرخواہ ہو اور اپنے ربّ کی عبادت کا اہتمام کرنے والا ہو۔