Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ اور اپنے مالک کی اطاعت کرنے والے غلام کے ثواب اور اس کی مخالفت کرنے والے غلام کی وعید کا بیان

۔ (۵۲۵۰)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِذَا أَطَاعَ الْعَبْدُ رَبَّہُ وَسَیِّدَہُ فَلَہُ أَجْرَانِ۔)) قَالَ: فَلَمَّا أُعْتِقَ أَبُو رَافِعٍ بَکٰی فَقِیلَ لَہُ مَا یُبْکِیکَ؟ قَالَ: کَانَ لِی أَجْرَانِ فَذَہَبَ أَحَدُہُمَا۔ (مسند أحمد: ۸۵۱۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب غلام اپنے ربّ اور اپنے مالک دونوں کی اطاعت کرتا ہے تو اس کے لیے دو اجر ہوتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: جب سیدنا ابو رافع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو آزاد کیا گیا تو وہ رونے لگ گئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز ان کو رُلا رہی ہے تو انھوں نے کہا: میرے لیے دو اجر تھے، ان میں سے ایک ختم ہو گیا ہے۔
Haidth Number: 5250
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۵۰) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ ابویعلی: ۶۴۲۷(انظر: ۸۵۳۷)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس فرمانِ عالیشان کا یہ مطلب نہیں ہے کہ غلام کا مرتبہ آزاد سے زیادہ ہے، کیونکہ آزادی بہت سی خصوصیات اور امتیازات پر مشتمل ہے۔