Blog
Books
Search Hadith

اس غلام کی وعید کا بیان جو اپنی نماز میں کمی کرتا ہے، یا غیر مالک کو مالک ظاہر کرتا ہے، یا چوری کرتا ہے، یا بھاگ جاتا ہے

۔ (۵۲۶۰)۔ عَنْ جَرِیْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا اَبَقَ الْعَبْدُ فَلَحِقَ بِالْعَدُوِّ فَمَاتَ فَھُوَ کَافِرٌ)) (مسند أحمد: ۱۹۴۳۸)

۔ سیدنا جریر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ کر دشمن کے ساتھ مل جائے اور پھر اسی حال میں فوت ہو جائے تو وہ کافر ہو گا۔
Haidth Number: 5260
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۶۰) تخریج: أخرجہ بنحوہ مسلم: ۷۰(انظر: ۱۹۲۲۵)

Wazahat

فوائد:… اگر اس نے اس جرم کے ساتھ ساتھ واقعی کوئی کفریہ عمل کیا تو وہ کافر بن جائے گا، وگرنہ اس حدیث کا مفہوم یہ ہو گا کہ اس نے اسلام جیسی نعمت کی ناقدری اور ناشکری کی ہے۔