Blog
Books
Search Hadith

غلام کو آزاد کرنے والے کا، یا اس پر اپنی خدمت کی شرط لگانے والے کا، محرم رشتہ کا مالک بننے والے کا اور غیر ملکیتی غلام کو آزاد کرنے والے کا بیان

۔ (۵۲۶۴)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنْ اَبِیْہِ، عَنْ جَدِّہِ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَیْسَ عَلٰی رَجُلٍ طَلَاقٌ فِیْمَا لَا یَمْلِکُ وَلَا عِتَاقَ فِیْمَا لَا یَمْلِکُ، وَلَا بَیْعَ فِیْمَا لَا یَمْلِکُ۔)) (مسند أحمد: ۶۷۶۹)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس چیز میں آدمی پر کوئی طلاق نہیں ہے، جس کا وہ مالک نہ ہو، اس چیز میں کوئی آزادی نہیں ہے، جس کا وہ مالک نہ ہو اور اس چیز میں کوئی سودا نہیں ہے، جو اس کی ملکیت میں نہ ہو۔
Haidth Number: 5264
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۶۴) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ أبوداود: ۲۱۹۰،والترمذی: ۱۱۸۱، وابن ماجہ: ۲۰۴۷، والنسائی: ۷/۲۸۸ (انظر: ۶۷۶۹)

Wazahat

Not Available