Blog
Books
Search Hadith

کسی غلام میں اپنے حصے کو آزاد کر دینے والے یا اپنے غلام کا بعض حصہ آزاد کر دینے والے شخص کا بیان

۔ (۵۲۶۵)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ أَعْتَقَ شِرْکًا لَہُ فِی عَبْدٍ فَکَانَ لَہُ مَا یَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ، فَإِنَّہُ یُقَوَّمُ قِیمَۃَ عَدْلٍ، فَیُعْطٰی شُرَکَاؤُہُ حَقَّہُمْ، وَعَتَقَ عَلَیْہِ الْعَبْدُ، وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مَا عَتَقَ۔)) (مسند أحمد: ۵۹۲۰)

۔ سیدناعبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کسی غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا، جبکہ اس کے پاس اس غلام کی قیمت کے بقدر مال ہو، تو ایسے غلام کی انصاف کے ساتھ قیمت لگائی جائے گی اور اس کے شرکاء کو ان کے حصوں کے بقدر وہ قیمت ادا کر کے غلام پر آزادی کا حکم لگا دیا جائے گا، وگرنہ وہ شخص جتنا حصہ آزاد کرے گا، اتنا ہی اس غلام حصہ آزاد ہو جائے گا۔
Haidth Number: 5265
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۶۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۵۲۲، ومسلم: ۱۵۰۱(انظر: ۵۹۲۰)

Wazahat

Not Available