Blog
Books
Search Hadith

مُکاتَب کا بیان

۔ (۵۲۸۰)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَیُّمَا عَبْدٍ کُوتِبَ عَلٰی مِائَۃِ أُوقِیَّۃٍ فَأَدَّاہَا إِلَّا عَشْرَ أُوقِیَّاتٍ فَہُوَ رَقِیقٌ)) (مسند أحمد: ۶۶۶۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس غلام سے سو اوقیوں پر مکاتَبت کی گئی ہو اور اس نے دس اوقیوں کے علاوہ ساری قیمت ادا کر دی ہوتو وہ غلام ہی ہو گا۔
Haidth Number: 5280
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۸۰) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ أبوداود: ۳۹۲۶،والترمذی: ۱۲۶۰، وابن ماجہ: ۲۵۱۹(انظر:)

Wazahat

فوائد:… مالک اور غلام کا آپس میں یہ معاہدہ کہ غلام اس قدر رقم ادا کر کے آزاد ہو جائے گا، مکاتَبَت کہلاتا ہے اور ایسے غلام کو اس معاہدے کے دوران مُکاتَب کہتے ہیں۔