Blog
Books
Search Hadith

مُکاتَب کا بیان

۔ (۵۲۸۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((الْمُکَاتَبُ یُودٰی مَا أَعْتَقَ مِنْہُ بِحِسَابِ الْحُرِّ، وَمَا رَقَّ مِنْہُ بِحِسَابِ الْعَبْدِ۔)) (مسند أحمد: ۲۶۶۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مکاتَب جتنا آزاد ہو چکا ہو گا، اس کے مطابق اس کو آزاد کی دیت دی جائے گی اور جتنا حصہ غلام ہو گا، اس کے مطابق اس کو غلام کی دیت دی جائے گی۔
Haidth Number: 5283
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۸۳) اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، أخرجہ أبوداود: ۴۵۸۱، والنسائی: ۸/۴۵(انظر: ۲۶۶۰)

Wazahat

فوائد:… اگر کوئی مکاتَب کو قتل کر دیتا ہے تو دیت کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، آزادی کاحصہ علیحدہ ہو گا اور غلامی کاالگ۔