Blog
Books
Search Hadith

مُکاتَب کا بیان

۔ (۵۲۸۴)۔ عَنْ عَلِيٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ یُوْدٰی الْمَکَاتَبُ بِقَدَرِ مَا اَدّٰی۔

۔ سیدناعلی بن ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مکاتَب جتنی ادائیگی کر چکا ہو، اس کے حساب سے اس کو دیت دی جائے گی۔
Haidth Number: 5284
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۸۴) تخریج: صحیح، أخرجہ البیھقی: ۱۰/ ۳۲۵، والنسائی فی الکبری : ۵۰۲۲ (انظر: ۷۲۳)

Wazahat

فوائد:… کیا مکاتبت کے بعد مکاتَب غلام بیچا جا سکتا ہے؟ ظاہر یہ ہے کہ یہ ایک معاہدہ ہے، جسے توڑا نہیں جا سکتا، الا یہ کہ وہ غلام راضی ہو، جسے اس معاہدے کا مفاد ہے اور واضح بات ہے کہ وہ تبھی راضی ہو گا، اگر اسے فوری آزادی کا یقین دلا دیا جائے، ایسی صورت میں جب معاہدے سے بڑھ کر غلام کو مفاد حاصل ہو رہا ہو اور دونوں فریق راضی ہوں تو اسے فوری آزادی کے لیے بیچنے میں کوئی حرج نہیں، جیسا کہ حدیث نمبر (۵۲۸۹) میں ذکر ہے، ہاں مالکان اپنے مفاد کی خاطر اس کی مرضی کے بغیر اسے کسی دوسرے کو نہیں بیچ سکتے، کیونکہ یہ غدر اور وعدہ خلافی ہے، جس میں حکومت مداخلت کر سکتی ہے، جیسا کہ اسی حدیث کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مالکان کی شرط کو مردود قرار دیا۔