Blog
Books
Search Hadith

ام ولد کا بیان

۔ (۵۲۸۶)۔ عَنْ جَابِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یَقُولُ: إِنَّا کُنَّا نَبِیعُ سَرَارِیَّنَا وَأُمَّہَاتِ أَوْلَادِنَا وَالنَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِینَا حَیٌّ لَا یَرٰی بِذٰلِکَ بَأْسًا۔ (مسند أحمد: ۱۴۵۰۰)

۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم اپنے قیدیوں کو اور امہات الاولاد کو بیچ دیا کرتے تھے، جبکہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہم میں بقید ِ حیات تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس میں کوئی حرج خیال نہیں کیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 5286
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۸۶) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ ابن ماجہ: ۲۵۱۷(انظر: ۱۴۴۴۶)

Wazahat

فوائد:… سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بِعْنَا أُمَّہَاتِ الْأَوْلَادِ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَبِی بَکْرٍ فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ نَہَانَا فَانْتَہَیْنَا۔ … ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہد ِ مبارک میں اور سیدنا سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے زمانۂ خلافت میں امہات الاولاد کو بیچ دیتے تھے، لیکن جب سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے تو انھوں نے منع کر دیا اور ہم ایسا کرنے سے رک گئے۔ (ابوداود: ۳۹۵۴)