Blog
Books
Search Hadith

ام ولد کا بیان

۔ (۵۲۸۷)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کُنَّا نَبِیعُ أُمَّہَاتِ الْأَوْلَادِ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند أحمد: ۱۱۱۸۱)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں امہات الاولاد کو بیچ دیا کرتے تھے۔
Haidth Number: 5287
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۸۷) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الطیالسی: ۲۲۰۰، والبیھقی: ۱۰/ ۳۴۸، والنسائی فی الکبری : ۵۰۴۱ (انظر: ۱۱۱۶۴)

Wazahat

فوائد:… سیدنا خوات بن جبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: مَاتَ رَجُلٌ، وَأَوْصٰی إِلٰیَّ، فَکَانَ فِیْمَا أَوْصٰی بِہٖ أُمُّ وَلَدِہِ، وَامْرَأَۃٌ حُرَّۃٌ، فَوَقَعَ بَیْنَ أُمِّ الْوَلَدِ وَالْمَرْأَۃِ کَلَامٌ، فَقَالَتْ لَہُ الْمَرْأَۃُ: یَا لُکَعاً! غَداً یُؤْخَذُ بِأُذُنِکِ فَتُبَاعِیْنَ فِی السُّوْقِ! فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((لَاتُبَاعُ أُمُّ الْوَلَدِ۔)) … ایک آدمی فوت ہوگیا، اس نے مجھے جس مال کے بارے میں وصیت کی تھی، اس میں اس کی ام ولد اور آزاد بیوی بھی تھی۔ ام ولد اور بیوی کے مابین جھگڑ اہونے لگا۔ بیوی نے کہا: او کمینی عورت! کل کلاں تیرا کان پکڑ کر تجھے بازار میں فروخت کر دیا جائے گا۔ اس نے یہ بات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلا دی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ام ولد کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ (معجم کبیر للطبرانی: ۱/ ۲۰۸/ ۱،۲، صحیحہ: ۲۴۱۷)