Blog
Books
Search Hadith

آزاد شدہ کی ولاء کا بیان، نیز وہ کس شخص کے لیے ہو گی

۔ (۵۲۸۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ بَرِیرَۃَ جَائَ تْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَسْتَعِینُہَا فِی کِتَابَتِہَا، وَلَمْ تَکُنْ قَضَتْ مِنْ کِتَابَتِہَا شَیْئًا، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : ارْجِعِی إِلٰی أَہْلِکِ فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِیَ عَنْکِ کِتَابَتَکِ وَیَکُونَ وَلَاؤُکِ لِی فَعَلْتُ، فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ بَرِیرَۃُ لِأَہْلِہَا فَأَبَوْا وَقَالُوْا: إِنْ شَائَ تْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَیْکِ فَلْتَفْعَلْ وَلْیَکُنْ لَنَا وَلَاؤُکِ، فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ابْتَاعِی فَأَعْتِقِی فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ۔)) قَالَتْ: ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: ((مَا بَالُ أُنَاسٍ یَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَیْسَتْ فِی کِتَابِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَیْسَ فِی کِتَابِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فَلَیْسَ لَہُ، وَإِنْ شَرَطَ مِائَۃَ مَرَّۃٍ، شَرْطُ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۰۲۷)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں:سیدہ بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا میرے پاس آئی، وہ اپنی مکاتبت کے سلسلے میں مجھ سے مدد چاہ رہی تھیں اور ابھی تک انھوں نے کوئی ادائیگی نہیں کی تھی، میں نے ان سے کہا: تم اپنے مالکوں کی طرف لوٹ جاؤ، اگر وہ پسند کریں کہ میں تیری مکاتبت کی رقم ادا کردوں اور تیری ولاء میرے لیے ہو تو میں ایسا کر سکتی ہوں، وہ اپنے مالکوں کے پاس گئی اور ساری تفصیل بتائی، لیکن انھوں نے انکار کر دیا اور کہا: اگر وہ (سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ) ثواب کی نیت سے تیری رقم ادا کر سکتی ہے تو ٹھیک ہے، ولاء بہرحال ہمارے لیے ہی ہو گی، جب میں نے یہ بات رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو بتلائی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عائشہ! تم اس کو خرید کر آزاد کر دو، ولاء صرف آزاد کرنے والا کا حق ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے، وہ ایسی شرطیں لگانے لگ گئے ہیں، جو کتاب اللہ میں نہیں ہیں، جس نے ایسی شرط لگائی جو کتاب اللہ میں نہ ہو، تو اس کے لیے کچھ بھی نہیں ہو گا، اگرچہ وہ سو شرطیں لگا لے، اللہ تعالیٰ کی شرط سب سے زیادہ حقدار اور مضبوط ہے۔
Haidth Number: 5289
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۸۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۵۶۱، ومسلم: ۱۵۰۴(انظر: ۲۴۵۲۲)

Wazahat

فوائد:… اس روایت سے پتہ چلتا ہے کہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے سیدہ بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے کہا کہ ان کی کتابت کا سارا مال وہ ادا کر دیتی ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ ولاء ان کی ہو گی، لیکن اس مفہوم سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سیدہ کا ولاء کا شرط لگانا درست نہیں ہے، کیونکہ مکاتَب کی ولاء اس کے پہلے والے مالکوں کی ہی ہوتی ہے، نہ کہ مکاتبت میں اس کا تعاون کرنے والوں کی۔ لیکن اس روایت کے درج ذیل الفاظ سے یہ اشکال ختم ہو جاتا ہے: سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اِنْ اَحَبَّ اَہْلُکِ اِنْ اَعُدَّھَا لَھُمْ عَدَّۃً وَاحِدَۃً وَاُعْتِقَکِ وَیَکُوْنُ وَلَاؤُکِ لِیْ، فَعَلْتُ۔ (بخاری: ۲۵۶۳) اگر تیرے مالک پسند کرتے ہیں کہ میں ان کے لیے ساری قیمت اکٹھی تیار کر لوں اور پھر تجھے آزاد کر دوں اور تیری ولاء میرے لیے ہو تو میں ایسا کر دیتی ہوں۔