Blog
Books
Search Hadith

آزاد شدہ کی ولاء کا بیان، نیز وہ کس شخص کے لیے ہو گی

۔ (۵۲۹۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا أَنَّ بَرِیرَۃَ أَتَتْہَا تَسْتَعِینُہَا وَکَانَتْ مُکَاتَبَۃً، فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : أَیَبِیعُکِ أَہْلُکِ، فَأَتَتْ أَہْلَہَا فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ لَہُمْ فَقَالُوْا: لَا إِلَّا أَنْ تَشْتَرِطَ لَنَا وَلَائَ ہَا، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اشْتَرِیہَا فَأَعْتِقِیہَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۵۵۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ سیدہ بریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ان کے پاس آئیں، جبکہ وہ مکاتَب تھیں، سیدہ نے ان سے کہا: کیا تیرے مالک تجھے فروخت کر دیں گے؟ وہ اپنے مالکوںکے پاس گئی اور ان کو یہ بات بتلائی، انھوں نے کہا: نہیں، ہم ایسا نہیں کریں گے، ہاں اگر وہ ہمارے لیے ولاء کی شرط لگا لیں تو ٹھیک ہے، جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ان کی بات کا پتہ چلا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: عائشہ! تم اس کو خرید کر آزاد کر دو، ولاء تو صرف آزاد کنندہ کی ہوتی ہے۔
Haidth Number: 5290
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۲۹۰) تخریج: أخرجہ بنحوہ البخاری: ۲۵۶۵، ۲۷۲۶، ومسلم: ۱۵۰۴(انظر: ۲۴۰۵۳)

Wazahat

Not Available