Blog
Books
Search Hadith

پانی سے استنجا کرنے کا بیان اور دائیں ہاتھ سے عضوِ خاص کو چھونے اور اس سے استنجاء کرنے سے نہی کا بیان

۔ (۵۳۱)۔ عَنْ أَبِیْ قَتَادَۃَؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی أَنْ یَتَنَفَّسَ فِی الْاِنَائِ أَوْ یَمَسَّ ذَکَرَہُ بِیَمِیْنِہِ أَوْ یَسْتَطِیْبَ بِیَمِیْنِہِ)) (مسند أحمد:۲۲۸۸۹)

سیدنا ابو قتادہ ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نے اس سے منع فرمایا کہ آدمی برتن میں سانس لے یا دائیں ہاتھ سے عضو ِ تناسل کو چھوئے یا دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔
Haidth Number: 531
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۱) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۵۳، ومسلم: ۲۶۷(انظر: ۲۲۵۲۲)

Wazahat

فوائد:…اس حدیث کی فقہ یہ ہے کہ حتی الوسع ہر صورت میں دائیں ہاتھ کو شرمگاہ پر لگنے سے بچایا جائے، کیونکہ قضائے حاجت اور استنجا کے دوران دائیں ہاتھ کی ضرورت پڑ سکتی تھی، لیکن اس کے باوجود ایسا کرنے سے منع کر دیا گیا۔