Blog
Books
Search Hadith

اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب کی قسم اٹھانے والے اور اس شخص کا بیان جس نے کہا کہ وہ اسلام سے بری ہے

۔ (۵۳۰۵)۔ عن ابْن بُرَیْدَۃَ، عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ حَلَفَ أَنَّہُ بَرِیئٌ مِنَ الْإِسْلَامِ، فَإِنْ کَانَ کَاذِبًا فَہُوَ کَمَا قَالَ، وَإِنْ کَانَ صَادِقًا فَلَنْ یَرْجِعَ إِلَی الْإِسْلَامِ سَالِمًا)) (مسند أحمد: ۲۳۳۹۴)

۔ سیدنا بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے یوں قسم اٹھائی کہ وہ اسلام سے بری ہو جائے گا، اب اگر وہ جھوٹا ہوا تو اسی طرح ہو جائے گا، جیسے اس نے کہا اور اگر وہ سچا ہوا تو وہ اسلام کی طرف سالم واپس نہیں آئے گا۔
Haidth Number: 5305
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۰۵) اسنادہ قوی، أخرجہ ابوداود: ۳۲۵۸، والنسائی:۷/۶، وابن ماجہ: ۲۱۰۰(انظر: ۲۳۰۰۶)

Wazahat

فوائد:… اس قسم کی صورت یہ ہے کہ کوئی شخص کہے: اگر میں نے فلاں کام کیا ہو تو میں یہودی یا عیسائی وغیرہ ہو جاؤں یا اسلام سے بری ہو جاؤں، جبکہ اس نے وہ کام کیا ہو اور اسے یاد بھی ہو، یا وہ یوں کہے: اگر میں یہ کام کروں تو میں یہودی یا عیسائی ہو جاؤں یا اسلام سے فارغ ہو جاؤں، جبکہ اس کی نیت یہ ہو کہ اس نے فلاں کام کرنا ہے، صرف دھوکہ دہی کے لیے قسم کھاتا ہو۔