Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں کسی اسم یا صفت کی قسم اٹھانے والے کا بیان

۔ (۵۳۱۲)۔ وَجَائَ فِیْ حَدِیْثِ الْاِفْکِ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَامَ فَاسْتَعْذَرَ مِنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ اُبَیٍّ فَقَامَ اُسَیْدُ بْنُ حُضَیْرٍ فَقَالَ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا: لَعَمْرُاللّٰہِ لَنَقْتُلَنَّہٗ، اَلْحَدِیْثَ۔ (مسند أحمد: ۲۶۱۴۱)

۔ طویل حدیث الافک میں مذکور ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھڑے ہوئے اور عبد اللہ بن ابی ّ کے سلسلے میں عذر خواہی کی، لیکن سیدنا اسید بن حضیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے اور انھوں نے سیدنا سعد بن عبادہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اللہ کی عمر کی قسم! ہم ضرور ضرور اس کو قتل کریں گے، …۔
Haidth Number: 5312
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۵۳۱۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۸۷۹، ۴۰۲۵، ۴۶۹۰، ومسلم: ۲۷۷۰(انظر: ۲۵۶۲۳)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ کی عمر کی قسم اٹھانے سے مراد اللہ تعالیٰ کی بقا ہے، جو کہ اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔